بلاول بھٹو زرداری لاہور میں، ’ن لیگ کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے‘

image
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔

جمعے کی رات اُن کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں مسلم لیگ ن کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے تصدیق کی کہ بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ رات کو پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ’بلاول بھٹو شہباز شریف یا نواز شریف سے بھی ملاقات نہیں کریں گے۔‘

ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورت کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی اب تک کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 50 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا تھا کہ لاہور کے جس حلقے سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے تھے، اس کا رزلٹ اچانک تبدیل ہوا۔

جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایپ بند ہوئی تو فوراً الیکشن کمیشن پہنچے، تاہم اندر نہیں جانے دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ’87 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے بعد صبح چھ بجے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ کو کمرے سے نکال دیا گیا۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US