اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔164 بہاولپور I سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں ریاض حسین پیرزادہ ایک لاکھ 23 ہزار 360 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک اعجاز احمد گڈن ایک لاکھ 17 ہزار 140 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔