اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی 6 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیا ل چوہدری 83 ہزار 331 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر 56ہزار 789 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب42.20 فیصد رہا۔