برسلز ۔9فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے یورپین یونین میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس اے این ٹی ای کلیر ہیری نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانےکے ٹویٹ کےمطابق اس ملاقات کے دوران غذائی تحفظ ، ریگولیٹری ،پودوں اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔