سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، عسکریت پسند ہلاک

image

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔

جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی کو ہلاک کیا گیا۔‘

بیان کے مطابق ’ہلاک ہونے والا دہشت گرد 7 فروری 2024 کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’یہ حملے سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث کامیابی سے ٹل گئے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US