حکومت سازی کا عمل، آصف زرداری اور شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات

image

پاکستان میں عام انتخابات کے ووٹنگ کے غیرحتمی سرکاری نتائج کے اعلان کا سلسلہ مکمل ہونے کو ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار پہلے، مسلم لیگ ن دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعے کی شام اپنے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں نے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’شہباز شریف بہت جلد آصف علی زرداری اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔‘

اس خطاب کے چند گھنٹوں بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے اردو نیوز کو رازداری کی شرط پر بتایا کہ ’یہ ملاقات لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ملاقات میں الیکشن کے نتائج کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US