آئندہ بننے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: امریکہ

image

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستان میں آئندہ بننے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

نوازشریف کا اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنے بیان میں پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں بروقت انتخابی نتائج کو مکمل کیا جائے گا جو کہ پاکستانی عوام کی امنگوں کا عکاس ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کی رائے تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں اظہارے رائے اور لوگوں کے پرامن اجتماع پر پابندیاں لگیں۔انھوں نے انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، صحافیوں پر حملوں، انٹرنیٹ و موبائل سروسز پر پابندیوں کی مذمت کی۔

اعجاز الحق این اے 163 سے الیکشن جیت گئے

امریکی محکمہ خارجہ نے انتخابی عمل کے دوران ریاستی مداخلت اور مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں برطانیہ نے  پاکستان کے انتخابات کی شفافیت پر سنگین خدشات کا اظہارکیا تھا۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیون کیمرون نے ایک بیان میں کہا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ بندش اور نتائج کے اجرا میں تاخیر پر بھی نظر ہے، پاکستان سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں ،ووٹ ڈالنے والے پاکستانیوں کو سراہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US