اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔80 گوجرانوالہ IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد عثمان 98 ہزار 160 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ 95 ہزار 7 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.85 فیصد رہی۔