صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کہاں تک پہنچے؟

image

آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے شام پانچ بجے ختم ہونے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے زیادہ تر نتائج سامنے آ چکے ہیں تاہم اب بھی ایسے حلقے موجود ہیں جن کے نتائج جاری نہیں کیے جا سکے۔

سنیچر کی صبح نتائج جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صوبوں کی صورت حال کچھ یوں ہے۔

پنجاب

پنجاب کے 295 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں صرف حلقہ پی پی 28 کا نتیجہ آنا باقی ہے جبکہ پی پی 266 کے انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

نتائج کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں جن کی تعداد 138 ہے، دوسرا نمبر آزاد امیدواروں کا ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 136 نشستیں جیتی ہیں، اسی طرح استحکام پارٹی پارٹی ایک، پاکستان مسلم لیگ آٹھ، پاکستان مسلم لیگ (ضیا) ایک، پیپلز پارٹی 10 اور تحریک لیبک پاکستان نے ایک نشست جیتی ہے۔

سندھ

سندھ کے تمام 130 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں، جن کے مطابق پی پی نے سب سے زیادہ نشتیں جیتی ہیں جن کی تعداد 84 ہے، ایم کیو ایم پاکستان 28 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدوار 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے دو سیٹیں جیتی ہیں۔

خیبرپختونخوا

نتائج جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سنیچر کو 12 بجے تک 113 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں جبکہ دو صوبائی حلقوں 22 اور 91 پر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں اور 91 نشستیں حاصل کر چکے ہیں، دوسرے نمبر پر جے یو آئی ہے جس نے سات سیٹیں جیتی ہیں، مسلم لیگ ن پانچ، پی پی چار، جماعت اسلامی تین اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی ایک، ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں سے اب تک 48 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جبکہ تین حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین 11 نشستوں کے ساتھ  سب سے آگے ہے۔

جمعیت علماء اسلام 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم  لیگ ن  9 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔6نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب رہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی 4،نیشنل پارٹی  3اورعوامی نیشنل پارٹی  2 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی (عوامی)  ،جماعت اسلامی اور حق دو تحریک  کو ایک ایک نشست ملی ہے۔ 

کوئٹہ، پشین ،چمن اور قلعہ سیف اللہ سے  6 امیدوار بلوچستان اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آزاد امیدوار بخت محمد کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے، ولی محمد نورزئی پی بی 41 کوئٹہ سے، لیاقت علی لہڑی پی بی 43 کوئٹہ سے، اسفند یار کاکڑ پی بی 47 پشین سے اور کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی پی بی 51 چمن سے کامیاب ہوئے ہیں۔  

اسی طرح پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے جمعیت علماء اسلام کے باغی رہنماء مولانا نور اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سربراہ سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو شکست دے دی-


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US