اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سندھ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت 214,300 روپے تک کم ہو گئی ۔ آخری تجارتی دن سونا کی قیمت 215,500 رہی تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,028 روپے کم ہو کر 1,83,728 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 169,360 روپے سے 168,416 روپے تک کم ہو گئی۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,600 روپے اور 2,229.08 پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,053 ڈالر سے 2,045 ڈالر تک کم ہوگئی۔