اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔ 271 مظفر گڑھ 4سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عون حمید 29ہزار200 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار میاں محمد عمران 27ہزار426 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح 54.07فیصد رہی۔