وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی چاروں صوبوں میں نمائندگی موجود ہے اور اس کے بغیر وفاق اور دو صوبوں میں حکومت نہیں بن سکتی۔

سنیچر کو نجی ٹی وی جیوز نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے اتحادی حکومت بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک مکمل نتائج سامنے نہیں آئے اور نہ ہی آزاد امیدواروں نے کوئی فیصلہ کیا ہے، لہذا ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ابھی تک جو نتائج آئے ہیں ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی ہر صوبے میں نمائندگی موجود ہے۔ میں اتنا بتا سکتا ہوں کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔ کچھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘

ان کہان تھا کہ ’معاشی پالیسی مشاورت سے بنانی پڑے گی۔ اپنے منشور پر قائم ہیں اور کوشش ہے کہ جتنا ممکن ہو سکا اس پر عمل درآمد کریں گے۔‘

ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔‘

’ہم مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور جب نتائج سامنے ہوں گے تو باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’لاہور میں بڑے مارجن سے جیت رہے تھے لیکن صبح پتا چلا کہ ہار گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بغیر پنجاب حکومت نہیں بن سکتی۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’حکومت سازی کے لیے کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کے عوام ترجیح پر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی حکومت بنائیں جس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے۔ سیاسی اختلافات سیاسی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے چاہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US