علی امین گنڈاپور نے کن افسران سے نمٹنے کا اعلان کیا؟سینئر صحافی عرفان خان کا بڑا دعویٰ

image

خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی عرفان خان نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈا پورا نے وزارت اعلی نامزد ہونے کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ کارکنوں  کے گھر چھاپہ مارنے والے افسران کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان کیاہے۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں عرفان خان نے کہا کہ میرے خیال میں جن صاحب کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کیلئے نامزدگی کی گئی انہوں نے یہ کہا ہے کہ جن پولیس والوں اور بیوروکریسی نے 9 مئی کے بعد ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، اُن سب سے میں نمٹ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اس وقت 3 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک ہمارے بارڈر پر فوج دہشت گردی کی وجہ سے 24 گھنٹے الرٹ رہتی ہے، معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں جبکہ گورننس کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

سینئر صحافی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی علی امین گنڈاپور کی نامزدگی سے خوش نہیں ہے کیونکہ ان کا لہجہ دھمکی آمیز ہوتا ہے۔ ان کی نامزدگی پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US