شہباز شریف ظالم آدمی ہے، بھائی کو بھی معاف نہیں کیا، پرویز الٰہی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف ظالم آدمی ہے، انہوں نے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جہاں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔ یہ لاڈلے بننے کیلئے آئے تھے، یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔

پی ٹی آئی اپنا ذہن درست کرے، ساتھ چل سکتے ہیں، راشد سومرو

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بات چیت میں کوئی حرج نہیں، پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ سیٹیں پوری ہونے تک کسی سے بات نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صلاحیتوں کا اب پتہ چلا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US