پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی خیبرپختونخوا ،پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی پر گفتگو ہوئی۔
بیرسٹرگوہرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے الیکشن سے متعلق بھی بات ہوئی،وزیراعظم کےلیے عمرایوب ہمارے امیدوار ہونگے،میاں اسلم اقبال پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار ہونگے۔
بلوچستان میں سالار کاکڑ وزیراعلیٰ کے امیدوار ہونگے،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے ابھی فیصلہ نہیں ہوا،ہماری کوشش ہے کہ وزیراعظم عمرایوب ہوں۔
بیرسٹرگوہرکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارے مذاکرات نہیں ہونگے،خیبرپختونخو امیں صرف اسپیکر کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسپیکرخیبرپختونخوا کے لیے عاقب اللہ امیدوار ہونگے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک خاندان کے لیےسیٹیں چرائیں گئیں،ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے،چوروں کو بٹھانے کے لیے الیکشن کی چوری کی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے سالارصاحب کونامزدکیا ،بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین میں سالا ر صاحب نام کا کوئی امیدوار ہی نہیں،
سالار خان کاکڑکوئٹہ این اے 263 سے امیدوار تھے،جو ہار گئے،الیکشن کمیشن کے فارم 47کےمطابق سالارکاکڑ دوسرے نمبر پر رہے۔