پی ایس 18 اور پی کے 90 سے آزاد امیدوار کامیاب

image

پی ایس 18 اور پی کے 90 سے آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

گھوٹکی پی ایس 18 اوباڑو کے تمام 188 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر57ہزار878 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔

تحریک انصاف والوں نے مجھے پارٹی بیچنےکا کہا ، اختر اقبال ڈار

غیرحتمی نتیجہ کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شہریار شر55ہزار678 ووٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب کوہاٹ،پی کے 90 ری پولنگ کے نتیجے میں آزاد امیدوار آفتاب عالم 45ہزار970 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔

غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد آفریدی34 ہزار364ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US