9مئی کیسز ، پی پی 165 سے منتخب احمر رشید بھٹی گرفتار

image

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ نو منتخب کامیاب رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لا ہور پولیس نے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی کو 9 مئی سے متعلق مقدمات کے باعث حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احمر بھٹی نومئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے، احمر رشید بھٹی کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیاگیا ہے۔

ایل این جی کی قیمت میں 9فیصد تک مزید کمی

خیال رہے کہ پی پی 165 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی 29 ہزار 390 ووٹ حاصل کر کے کامیا ب ہوئےجبکہ ان کے مقابلے میں لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، اس کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ، کبھی بھی حکومت گراسکے گی، خواجہ آصف

ان کی گرفتاری کا مراسلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو جاری کر دیا گیا ہے، انہیں 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021ء کے الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

وادی جہلم میں انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US