آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل

image

پی پی 89 بھکر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

پی ایس 18 اور پی کے 90 سے آزاد امیدوار کامیاب

آزاد امیدوار امیر محمدخان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے  ملاقات کی،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی ملاقات میں موجود تھیں۔امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

تحریک انصاف والوں نے مجھے پارٹی بیچنےکا کہا ، اختر اقبال ڈار

عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز سواتی ریکٹ کے انتخابی نشان پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے حلقے کی عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور امید کرتا ہوں کہ پی پی پی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US