اے این پی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کر لی

image

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا۔ اسد قیصر نے اے این پی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

اقرار الحسن کی حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرے کی ویڈیوز وائرل

میاں افتخار کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختو نخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے، اے این پی کا موقف ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا۔

اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور

یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسد قصر کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کانا سک دیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے، اسمبلی میں بیٹھیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US