بلوچستان کے نومنتخب آزاد اراکین کا ایک ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

image

کوئٹہ: بلوچستان سے نومنتخب آزاد اراکین نے کسی بھی سیاسی جماعت میں ایک ساتھ شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

بلوچستان سے نومنتخب آزاد اراکین کا حکومت سازی یا کسی بھی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی ولی نورزئی، مولوی نور اللہ، لیاقت لہڑی، بخت محمد کاکڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد اراکین صوبائی اسمبلی نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کر دیا، فیصل کریم کنڈی

نومنتخب اراکین نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آزاد اراکین اسمبلی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت رابطے میں ہے جبکہ جے یو آئی نے بھی کچھ آزاد اراکین اسمبلی سے رابطہ کیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US