انتخابات میں مبینہ دھاندلی، امریکہ نے تشویش کا اظہار کر دیا

image

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق کچھ رپورٹس کا سنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کے ووٹ ابھی بھی گنتی کیے جا رہے ہیں اور عالمی مبصرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزا کا اعلان

گزشتہ روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US