سپریم کورٹ، 8 فروری انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

image

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا حصہ ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ شہری کی عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کی وجہ سے دوبارہ الیکشنز کی استدعا کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US