پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے رابطے بحال، لطیف کھوسہ کا قیادت سے رابطہ

image

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی سے متعلق  رابطے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے۔

دورانِ گفتگو لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخوا نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں جس کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا جائے گا۔

جے یو آئی سے بات ہوئی، ایم کیو ایم سے بھی ہونی چاہیے، علی محمد خان

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US