پی ٹی آئی کی سازش کا تو ہمیں مولانا فضل الرحمان کی تقاریرسے پتہ چلا، ملک احمد خاں

image

پاکستان مسلم (ن)کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سازش کا تو ہمیں مولانافضل الرحمان کی تقاریرسے پتہ چلا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر)باجوہ نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی تھی لیکن مولانا نے ان کی تجویز مسترد کردی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق باتیں جلی حروف میں لکھنی چاہئیں، کیا کوئی ہمیں یہ کہے گا کہ آپ لوگ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں؟ کیا کوئی کسی کو تحریک عدم اعتماد کے لیے دباؤ ڈال سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی عمل کا ایک ردعمل ہوتاہے،2013کادھرنا اوراحتجاج ایک فساد تھا۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید

ملک احمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مولانا فضل الرحمن کا موقف بہت سخت تھا، بعض دفعہ تو مجھے مولانا اسعد محمود کی گفتگو سے خوف آتا تھا، ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقاریر میں پی ٹی آئی کی حقیقت کئی بار بتائی، مولانا کی تقاریر سے پتہ چلا کہ بانی پی ٹی آئی بیرونی آلہ کار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جماعت ملک کے خلاف سازش کررہی ہے یہ مجھے مولانا کی تقریر سے پتہ چلا، ہر سیاسی عمل کے نتائج ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کی وہ تقریریں یاد ہیں جب وہ بانی پی ٹی آئی کے دھرنے کے وقت کرتے تھے، کچھ قوتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ سیاست میں نفرت کا بیج پی ٹی آئی نے بویا،کچھ لوگ 10سال سے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں،مولانافضل الرحمان کاخیال تھاکہ ملک کی سیاست انہوں نے تباہ کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US