فرسٹ ائیر 2023 امتحانی نتائج ، طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری

image

انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحان میں بچوں کی پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ این ای ڈی کے وی سی ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ پیش کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی  ہے۔

اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں۔

ریاضی میں 15 مارکس، فزکس اور شماریات میں 12 مارکس دیے جائیں گے۔ کیمسٹری میں 12 ، باٹنی میں 6 اور زولوجی میں 6 مارکس بچوں کو اضافی دیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US