پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کو رہا کر دیا گیا

image

پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان سمیت 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بعدازاں عدالت نے طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد طیبہ راجہ کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US