میری زبان پر غلطی سے جنرل فیض کا نام آگیا تھا،مولانا فضل الرحمان

image

امیر جے یو آئی (ف) نے گزشتہ روز سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کے حوالے سے رابطے میں تھے ۔اب اس بارے میں مولانافضل الرحمان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے ۔

نجی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کا نام غلطی سے میری زبان پر آگیا تھا، اس معاملے کو زیادہ زیر بحث لانے کے بجائے تاریخ کے حوالے کیا جائے ۔

مولانا فضل الرحمان سمیت 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

عدم اعتماد والے میرے بیان کو یہی ختم کردیں ، میں اس معاملے کو مزید بڑھانا نہیں چاہتااور نہ ہی اس سارے معاملے کی تحقیقات چاہتا ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر لائی گئی، تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل (ر) باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید رابطے میں تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US