پرویز خٹک کی لاٹری بھی لگنے والی ہے،آزاد امیدوار ادھر چلے جائیں گے،فیصل واوڈا

image

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ غصے میں آگئے ہیں،ٹھیک ہوجائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام اپ فرنٹ ود مونا عالم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت پہاڑ کے درمیان پھنس گئی ہے،حافظ حمداللہ پی ٹی آئی کی زبان بول رہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے،پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان اور حمداللہ کی زبان بول رہی ہے۔

میری زبان پر غلطی سے جنرل فیض کا نام آگیا تھا،مولانا فضل الرحمان

سیاست پانی کی طرح جگہ بنانے کا نام ہے،پہلے امریکا کو گالیاں دیتے تھے،اب بھیک مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے نعرہ لگا یا کہ ہم امریکا کیخلاف ہے ،امریکا نے سائفر کیا،ہم نے پی ٹی آئی کیلئے خون دیا ہے۔

30،35آزاد ارکان ہمیشہ حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں،60،65آزاد ارکان رہ گئے ،آدھے تو بگ گئے ہیں،میرے پاس اقتدار چلانے کا انتظام ہوتا تو پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیتا۔

پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کو رہا کر دیا گیا

ہر چیز میں ایک سال پہلے بتا دیتا ہوں،ہر چیز مجھے پہلے سے پتہ ہوتا ہے،مکس ماحول ہے، ڈیڑھ دو سال کی ٹوٹی پھوٹی حکومت بنے گی،4سیٹوں والےمولانا فضل الرحمان کو 100سیٹوں والی پی ٹی آئی مل گئی۔

مجھے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اتحاد سے کوئی مسئلہ نہیں، فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک کی لاٹری بھی لگنے والی ہے،آزاد امیدوار ادھر چلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US