ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں آج بارش کا امکان

image

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 21 فروری تک جاری رہے گا۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔

جمعہ کو لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، اسکردو منفی 06، کالام، استور منفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US