اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاج کی درخواست مسترد کر دی

image

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی درخواست مسترد کر دی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، تمام جماعتوں کو دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے ، خواتین اور کم عمر لوگ صبح 10 سے ایک بجے تک ایف نائن پارک نہ جائیں، اس کے علاوہ ایف 6 جانے سے بھی گریز کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US