انوکھا الیکشن تھا ، گوگل بھی نتائج پر حیران ہے ، شاہد خاقان عباسی

image

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ انوکھا الیکشن تھا، گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کرائیں، میری بات درست ثابت ہوئی دیکھ لیا کہ کیا ہوا ہے اور کیا ہو گا۔

عوام نے فیصلہ سنادیا، نتائج تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح آپ معاملات کو ٹھیک نہیں کر سکتے، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں، ملک کی بات کریں، یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اقتدار کی بات کر رہا ہے کہ مجھے اقتدار مل جائے، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنا لے گا، جو بھی حکومت میں آیا ، تمام جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

کسی کی سپورٹ سے ملک پہلے چلا نہ اب چلے گا، شاہد خاقان عباسی

صحافی کے اس سوال پرکہ کمپرومائز کس سے کرنا ہو گا؟ پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 47 سے کمپرومائز کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US