مصنوعی بارش، لاکھوں کا بل پنجاب حکومت کو تھما دیا گیا

image

سموگ کے خاتمہ کیلئے برسائی گئی مصنوعی بارش کا بل پنجاب حکومت کو تھما دیا گیا۔

مصنوعی بارش برسانے پر مجموعی طور پر چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے کے اخراجات ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق دبئی سے آئے کنگ ایئر سی 90 جی ٹی آئی ایئر کرافٹ میں دو بار فیولنگ کروائی گئی۔

مصنوعی بارش کیلئے جیٹ میں پہلی فیولنگ 716 لٹر کروائی گئی جس پر دو لاکھ تین ہزار 72 روپے خرچ ہوئے۔

لاہور: مصنوعی بارش بھی کام نہ آئی، شہر میں فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی

دوسری بار جیٹ میں 2 لاکھ 23 ہزار 386 کا 772 لٹر فیول ڈلوایا گیا، پی ایس او نے فیولنگ کی مد میں پنجاب حکومت کو چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے کا بل تھمایا۔

پنجاب حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 25 لاکھ روپے ایڈوانس سے بل کی کٹوتی کروا دی ہے، لاہور میں 16 دسمبر 2023 کو تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی۔

لاہورکے علاقے شاہدرہ میں کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے 48 فلیئر فائر کیے گئے،پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کی معاونت سے  بارش کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US