مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کا سراج الحق پر اعتماد ، استعفیٰ مسترد کر دیا

image

 جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہو گی ، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے ، انتخابات میں ناکامی دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US