لائیو: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ

image

وفاق میں حکومت سازی، کیا مسلم لیگ ن میں دو آرا سامنے آگئیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب ارکان جو اشتہاری تھے

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد، جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا تھا: مولانا فضل الرحمان

الیکشن کے انعقاد اور امن و امان کی بہتر صورت حال سے ڈالر کی قیمت میں استحکام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان قیصر شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

’انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذالعمل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔سنیچر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

’سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے گشت پر تعینات کیے گئے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔‘

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ العمل ہے۔

ضلع بھر میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے گشت پر تعینات کئے گئے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شہری دوران سفر ضروری شناختی… pic.twitter.com/AMtGZwRXze

— Islamabad Police (@ICT_Police) February 17, 2024

سب جانتے ہیں کہ آج کوئی بھی اقتدار کو مستحق نہیں، شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آٹھ فروری کے انتخابات کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا فارم 47 جیت گیا ہے جبکہ فارم 45 ہار گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ اگر آپ نے آگے کے رستے کا تعین کیے بغیر الیکشن کروائے تو وہ کچھ نہیں دیں گے بلکہ انتشار دیں گے۔ میری بات حقیقت ثابت ہوئی ہے کہ آج الیکشن کوئی نتیجہ نہیں دے پائے۔‘ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ آج کوئی بھی اقتدار کو مستحق نہیں۔’ملک مشکل میں ہے، سیاسی لیڈرشپ اقتدار کی سیاست سے نکلے اور ملک کے مسائل کا حل تلاش کریں۔‘ان سے سوال ہوا کہ وزیراعظم کون بنے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ’جو زیادہ کمپرومائز کرے گا، وہ بن جائے گا۔‘پاکستان تحریک انصاف کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلانپاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔جمعرات جو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کے لیے کہا ہے۔جمعے کو اس احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کیا تھا۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ملی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 93 نشستیں حاصل کیں۔’وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا‘پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں وہ وقت آنے والا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔ان کی یہ ویڈیو ایڈمن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو جون 2020 کی ہے۔خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’وہ وقت آنیوالا ہے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا!‘وہ مزید کہتے ہیں کہ ’وزارتیں دینے والے وزارتیں بانٹیں گے، لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔‘وہ وقت آنیوالا ھے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئ نہیں ھو گا!!جون 2020(قومی اسمبلی میں خطاب )

pic.twitter.com/3wI6ulYHVbadmin

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 17, 2024پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا، اسلام آباد پریس کلب کے سامنے گراؤنڈ کی کھدائی

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے موجود گراؤنڈ میں گہری کھدائی کر دی۔تحریک انصاف نے ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔پریس کلب کے باہر ممکنہ دھرنا دیے جانے کے پیش نظر کھدائی کی گئی۔’اسلام آباد میں کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی‘اسلام آباد پولیس نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کی بابت آگاہ کیا جا چکا ہے۔اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کی بابت آگاہ کیا جاچکا ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

خواتین اور 18 سال سے کم۔عمر بچے ایف نائن…

— Islamabad Police (@ICT_Police) February 17, 2024’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں، خواجہ سعد رفیقپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں۔’پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت بنا لیں۔ ہم مبارکباد پیش کریں گے۔ مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔‘موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں

وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ھے

پی ٹی آٸ حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں

ھم مبارکباد پیش کریں گے

مسلم لیگ ن کو…

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024ہائی سکیورٹی زون کے اندر کسی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی: اسلام آباد پولیساسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔اسلام آباد پولیس ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہائی سکیورٹی زون کے اندر کسی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق ’سڑک بند کرنے اور غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘وفاقی دارلحکومت میں جماعتوں کا احتجاج۔

تحریک انصاف کی جانب سے پولیس کو تاحال کوئی درخواست نہیں موصول ہوئی۔

پولیس نے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مزید نفری طلب کر لی ہے ۔ ہائی سیکیورٹی زون کے اندر کسی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی۔

کسی ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ سڑک بند کرنے اور…

— Islamabad Police (@ICT_Police) February 16, 2024پولیس نے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مزید نفری طلب کر لی ہے۔

News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US