لائیو: ’عمران خان نے عارضی طور پر شامل ہونے کیلئے کچھ جماعتوں سے ملاقات کا کہا‘

image
’انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں‘، کمشنر راولپنڈی کا مستعفی ہونے کا اعلانکمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام، سیاسی جماعتیں کیا کہتی ہیں؟الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، تحقیقات کا حکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انتخابی بے ضابطگیوں کے خدشات پر دستیاب قانونی راستے اختیار کیا جائے: نگراں وزیراعظمپاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ’انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کے لیے دستیاب قانونی راستے اختیار کیا جائے۔‘

سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایکس پر جاری ہونے والے ایک بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ’ملک میں حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے نمایاں ٹرن آؤٹ کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔‘

’انتخابات کے بعد یہ ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل کے بنیادی پہلو ہیں اور انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کرنے والی جماعتوں اور افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی راستے اختیار کریں۔‘

The recently conducted General Elections in the country have been a step towards promoting democracy. Significant turnout from all segments of society, including both genders, has been acknowledged internationally Post elections, it is imperative that all stakeholders realise…

— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 17, 2024

انہوں نے مزید کہا کہ ’پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں لیکن کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا۔‘

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے خلاف مقدمہ درجپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں سلمان اکرام سمیت 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سنیچر کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران لاہور پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس، ’پیر کو دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ‘پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اسلام آباد میں ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لیے پیر کو دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

مسلم لیگ ن کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔

’عمران خان نے عارضی طور پر شامل ہونے کے لیے کچھ جماعتوں سے ملاقات کا کہا ہے‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

سنیچر کو اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہماری صرف 93 سیٹیس نہیں ہیں، ہمیں تمام اپنی تمام جیتی ہوئی سیٹیں چاہییں۔

انہوں نے عمران خان سے اپنی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ’خان صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بدلہ لیں گے، تو انہوں نے کہا کہ نہیں ہم فتح مکہ پر یقین رکھتے ہیں، معافی دیں گے۔‘

’عمران خان نے دوسری بات کہی کہ عوام کو اس کا حق دیا جائے، اگر کسی کو جیتانا تھا تو گھر بیٹھے لوگوں کو بتا دیتے۔‘

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے کچھ جماعتیں بتائیں ہیں اور ان سے ملاقات کا کہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ ان سے ملیں اور عارضی طور پر ان میں شامل ہوں۔‘

دوسرا عمران خان فوری نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کہا ہے۔‘

کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام، سیاسی جماعتیں کیا کہتی ہیں؟

پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے اور الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے فارم 45 کے تحت تازہ نتائج جاری کرنے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان میں آٹھ فروری کے انتخابات کو 10 روز گزر جانے کے باوجود ملکی سیاسی صورت حال واضح نہیں ہو رہی۔ ایک طرف کسی جماعت کے پاس قومی اسمبلی میں واضح اکثریت نہیں ملی اور سیاسی جماعتیں مخلوط حکومت میں جانے سے گبھرا رہی ہیں تو دوسری جانب کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تائید و توثیق ہے، پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور پی ٹی آئی کو چوری شدہ نشستیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کیے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خراب صحت کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے منسلک رہنے والے پرویز خٹک نے کہا کہ وہ مزید سیاسی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش نے تصدیق کی ہے کہ پرویز خٹک کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محمود خان کو پارٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے۔

وہ جماعت حکومت بنائے جس کو عوام نے ووٹ دیا، علی امین گنڈا پور

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کے تمام نتائج کو درست کیا جائے اور وہ جماعت حکومت بنائے جس کو عوام نے ووٹ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے مقصد سے نہیں ہلنا اور نہ ہی نظریہ چھوڑنا ہے۔ عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہے، ہم اس کو رہا کروا کر رہیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کہتا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے،  فوج بھی ہماری ہے، یہ زمین بھی ہماری ہے ہمارا مقصد صرف اصلاح کرنا ہے۔‘

سلمان اکرم راجہ پولیس حراست میں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کا لاہور میں جیل روڈ پر پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد نے خان سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لینے کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج 

مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کی سربراہی پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین اور عامر مغل نے کی۔

اردو نیوز کے نامہ نگار کے مطابق مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا۔

بشریٰ بی بی کی جیل میں کھانے سے صحت خراب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جیل میں کھانے کی وجہ سے صحت خراب ہونے کی خبر ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’یہ سنگین معاملہ ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ اور حکومت کو ذمہ دار ہوں گے۔‘

عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی مشکلات کا مقابلہ صبر اور وقار کے ساتھ کر رہی ہیں۔ وہ موجودہ مشکل حالات میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اُن کی بہادری کو سلام کرتے ہیں۔‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان قیصر شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

’انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔‘امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 

News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US