روس کا یوکرین کے اہم شہر پر قبضہ

image

ماسکو: روس نے یوکرین کے اہم شہر پر قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بڑی کامیابی پر فوج کو شاباش دی۔ روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ آودیوکا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویوچوف کی قیادت میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی فوج کے حملے روکنا ممکن ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انتخابی مہم کے دوران حزب اختلاف کی بڑی جماعت کے اکاؤنٹس منجمد

واضح رہے کہ یوکرینی فوج کے کمانڈرانچیف نےآودیوکا سے پسپا ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل یوکرین نے روس کے 3 سخونی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یوکرینی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی افواج نے ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں 2 روسی Su-34 لڑاکا بمبار طیاروں اور ایک Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US