لائیو: کمشنر راولپنڈی کا بیان، ’حکومت سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے‘

image
کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام، سیاسی جماعتیں کیا کہتی ہیں؟الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، تحقیقات کا حکم’انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں‘، کمشنر راولپنڈی کا مستعفی ہونے کا اعلانکمشنر کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا: خواجہ آصفمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کمشنر کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، الیکشن کے دوران کمشنر کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جاتی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن میں آر اوز اور ڈی آر اوز کو اختیارات  دیے جاتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کی حقیقت سامنے آ چکی ہے۔

 نو مئی پارٹ ٹو ہے، یہ اس ملک میں آگ لگانے کا منصوبہ ہے: مسلم لیگ ن 

اُدھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتی۔ ’یہ لوگ اپنے انتشاری رویے سے باز نہیں آ رہے۔ دوبارہ سے صورتحال خراب کی جا رہی ہے۔‘

اتوار کو لاہور میں عظمیٰ بخاری اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس ملک احمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزام کے بعد سوشل میڈیا پر آر اوز اور ڈی آر اوز کے خلاف تشدد کے لیے لوگوں کو اُکسایا جا رہا ہے۔

’کل سے خوفناک مہم شروع کی گئی اور ڈی آر اوز کی تصاویر لگا کر نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ اُن کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اُبھارا جا رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نگراں حکومتوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں، دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ یہ لوگ تشدد پر اُکسا رہے ہیں۔ یہ سیاسی نہیں بلوائی ہیں۔‘

ملک احمد خان نے کہا کہ ’موجودہ حکومت کو متنبہ کر رہا ہوں کہ اس پر قبل ازوقت کارروائی کریں۔ آئین کے آرٹیکل پانچ کے مطابق ہر ریاستی عہدیدار کی ملک کا وفادار ہوتا ہے، اُن کو تحفظ ملتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ نو مئی کو بھی سیاسی کارکنوں کا ایک پرتشدد ہجوم میں تبدیل کیا گیا۔ یہ لوگ اپنے انتشاری رویے سے باز نہیں آ رہے۔ دوبارہ سے صورتحال خراب کی جا رہی ہے۔

’سوشل میڈیا پر باہر سے نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اس کو آگے پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

ملک احمد خان نے کہا کہ ’اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا، ہیٹ سپیچ اور نفرت انگیز مہم کو تو دوبارہ وہی حالات ہوں گے۔ نفرت اور جھوٹ پر مبنی، بغیر شواہد کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔‘

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ’کمشنر جس کا الیکشن عمل سے کوئی تعلق نہیں وہ ایسے بے سروپا الزام لگا رہے ہیں۔ نو مئی پارٹ ٹو ہے، یہ اس ملک میں آگ لگانے کا منصوبہ ہے اور یہ رُک نہیں رہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن کے افضل خان نے جھوٹی کہانی سنائی تھی۔ پی ٹی آئی نے 35 پنکچرز کی کہانی بھی شروع کی تھی۔

پاکستان ٹوئٹر/ ایکس کی سروس تاحال متاثرپاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی سروس سنیچر کی رات ڈاؤن ہوئی جس کے بعد اتوار کی صبح بھی صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ یہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔

سنیچر کو راولپنڈی میں کمشنر کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر ’انتخابی دھاندلی‘ کا موضوع سب سے زیادہ ٹرینڈ کرتا رہا۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب کی نگراں حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا بھی اعلان کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US