عمرہ زائرین پرمٹ کی پابندی کریں ، سعودی وزارت حج کی ہدایت

image

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کی پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کو رش سے بچانے کیلئے عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ کرنے والے  اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔

حج اور عمرہ زائرین کو گرمی سے بچانے کیلئے بہترین سہولت متعارف کرا دی گئی

وزارت حج نے کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں تاہم اگر وقت پرپہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو پرانے پرمٹ کو کینسل کرکے نیا پرمٹ جاری کر لیا جائے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ نہیں جا سکتا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US