پاپوانیوگنی ، قبائل کے درمیان خونریز تصادم ، 64 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

image

پاپوانیوگنی میں خونریز قبائلی تصدام کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تصادم پاپوا نیو گنی کے دور افتادہ ریجن ہوم لینڈز کے صوبے انگا کے ضلع وپینمانڈا میں پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اب تک انگا یا شاید ہوم لینڈز میں ہونے والے سب سے خوفناک قبائلی تصادم ہے، ہم سب اس پر بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

نائیجیریا میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات سمیت 30 افراد اغواء

انگا میں زیادہ تر قبائلی تصادم کی وجہ زمین اور دولت کی تقسیم ہے اور گزشتہ برس جولائی میں بھی پولیس نے قبائلی تصادم کے پیش نظر 3 ماہ کا لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تصادم 17 قبائل کے درمیان ہو رہا ہے جسے روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US