یوکرین کا 6 روسی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

image

کیف: یوکرینی فوج نے 3 روز میں 6 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج نے آج 2 اور روسی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں جس میں روس کے ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں کو تباہ کن گائیڈڈ فضائی بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج پر چندہ جمع کرنے والے کو 7 سال قید، جرمانہ ہو گا، سعودی عرب

یوکرین نے ہفتے کو روس کے 3 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم یوکرینی فوج نے یہ نہیں بتایا تھا کہ روسی طیاروں کو کونسے علاقے میں تباہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US