پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: بھارتی کسانوں نے حکومتی تجاویز مسترد کر دیں

میتھیو ملر نے کہا کہ مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US