کینیڈا کو یوکرین کو 800 ڈرون عطیہ کرنے کا اعلان

image

اوٹاوا: کینیڈا نے جنگ میں مصروف یوکرین کی مدد کے لیے 800 ڈرون عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو 800 سے زیادہ اسکائی رینجر آر 70 ملٹی مشن ڈرون سسٹم عطیہ کرے گا۔

انہوں نے ڈرون عطیہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ یوکرین کو عطیہ کردہ ڈرون یوکرین کے لیے کینیڈا کی جامع فوجی امداد کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا اجلاس، امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

واضح رہے کہ کینیڈا نے فروری 2022 سے یوکرین کو 2.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کا وعدہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US