ہیٹی میں منی بس پر فائرنگ ، 10 مسافر ہلاک ، متعدد زخمی

image

افریقی ملک ہیٹی میں منی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کے سرکاری  ٹی وی ٹی آر ٹی کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پولیس سٹیشن کے قریب کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

نائیجیریا ، مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید ، متعدد زخمی

اقوام متحدہ کے ہیٹی انٹیگریٹڈ آفس کی جانب سے 2 فروری کو جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2023 کے آخری 3 ماہ کے دوران ہیٹی میں جرائم کے مختلف واقعات میں 2300 سے زائد افراد ہلاک، زخمی یا اغوا ہوئے اور اس تعداد میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US