ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ ”قان“ پیش کردیا

image

ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا ہے، ملّی محارب طیارے ”قان“ نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔

ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت TUSAS کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل”قان“ محارب طیارے نے تمام تجرباتی پروازیں مکمل کرنے کے بعد آج پہلی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

اس طیارے کی خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سے چھپنے کی صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت شامل ہیں۔

سعودی عرب، رمضان المبارک میں مساجد کے لئے ہدایات جاری

اس طرح ترکیہ، ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے، یہ طیارہ بلند فضائی محاربہ مسافت اور سُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد ہے۔

اس طرح ترکیہ بھی جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ پیش کرکے اب امریکہ اور روس کے ساتھ جا کھڑا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US