سربراہ عالمی ادارۂ صحت نے غزہ کو ‘موت کا گھر’ قرار دیدیا

image

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کی مسلسل بربادی اور غذائی قلت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک طرف بمباری، دوسری جانب غیر انسانی صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹیڈروز ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ غزہ میں طبی صورت حال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔ غزہ جنگ سے قبل صرف ایک فیصد سے کم آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا، اب 15 فیصد آبادی اس صورتحال سے دوچار ہے۔

غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت، برطانوی پارلیمنٹ میں ہنگامہ

خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ست تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں میں 69 مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US