سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی اے کو ایکس (ٹوئٹر) بحال کرنے کا حکم
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں شراکت اقتدار کا فارمولا
کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حکومتی اتحاد چل پائے گا؟ عامر خاکوانی کا کالم
------------------------------------------------------------
چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے علی ظفر ہمارے اُمیدوار ہوں گے: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے۔جمعرات کو بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج بھی (عمران خان سے) ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے تیزی کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا ’غیرقانونی اور غیرآئینی‘ ہے۔’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے۔‘بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے اور سید علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے۔ ہم نے اپنے امیدواروں سے کہا تھا کہ دو عہدوں پر الیکشن نہ لڑیں۔پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعے کو صبح طلب کر لیا گیا
پنجاب اسمبلی کے جمعے کی صبح 10 بجے شروع نے والے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔