پاکستان کا عالمی عدالت میں فلسطین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

image

دی ہیگ: پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی علاقوں غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف سماعت ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

نگران وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت فلسطینیوں کا حق خودارادیت تسلیم کر چکی ہے اس لیے اسرائیلی فوج کو فوری طور پر فلسطینی علاقوں سے نکل جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے دو ریاستی حل سے ہی یہ تنازع ختم ہوسکتا ہے جبکہ فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں کی موجودگی دونوں اکائیوں اور خطے کے امن کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا احتجاج، متعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند

عالمی عدالت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبضہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس کے قانونی نتائج کا سامنا اسرائیل کو کرنا پڑے گا۔

احمد عرفان اسلم نے کہا کہ بیت المقدس تینوں بڑے مذاہب کے لیے مقدس شہر ہے۔ مغربی کنارے، غزہ، مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی ہے اور اسرائیل فلسطین سے فوری طور پر اپنی فوج نکالے، امید ہے عالمی عدالت اس قبضے کے خلاف فیصلہ سنائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US