ڈونلڈ ٹرمپ کو ساڑھے 45 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم

image

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر 45 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رقم میں مین ہٹن کی عدالت کا ڈونلٹ ٹرمپ کو 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی شامل ہے۔

سابق امریکی صدر کو 30 روز کے اندر رقم یا بانڈز جمع کرانے اور اپیل کی مہلت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی عدالت میں فلسطین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

واضح رہے کہ مین ہٹن کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 بیٹوں کو 47، 47 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا تھا اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق عہدیدار کو بھی 11 لاکھ ڈالرادائیگی کا حکم دیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بیٹوں اور سابق عہدیدار کو ایک ہفتہ قبل فراڈ کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US