چین ، 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، متعدد افراد زخمی

image

چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے پر 100 سے زائد کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سوزو انڈسٹریل پارک ٹریفک پولیس نے اطلاع دی کہ سوزو ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں سڑک پر برفباری کی وجہ سے پھسلن کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

افغانستان میں شدید بارش ، لینڈ سلائیڈنگ ، 30 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ  گزشتہ چند ہفتوں سے چین کے بڑے حصے سردی کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برفیلی بارش کی زد میں ہیں۔ جس سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ چینی محکمہ موسمیات کی وارننگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 260 سے زیادہ ہوائی اڈوں میں سے 34 نے دھند اور برف باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US