چین ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

image

چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں  15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں نانجنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

چلی ، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی ، لاکھوں افراد بے گھر ، 2 روزہ سوگ کا اعلان

حکام نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں تقریبا 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 44 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US